Oct 05, 2018 09:21 pm
views : 340
Location : RAWALPINDI STADIUM
Islamabad- World Cup Trophy 3rd Day
اسلام آباد، ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی
ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی اسلام آباد پہنچ گئی، کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی
کا ٹورپاکستان میں جاری ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی تقریب رونمائی
منعقد ہوئی۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر اور وکٹ کیپر کامران اکمل
شریک ہوئے۔
یہ ٹرافی اسلام آباد میں کل صبح دس بجے فیصل مسجد جائے گی۔ ٹرافی کا اسلام
آباد میں پاکستان مونومنٹ اور پیر سوہاوہ کا بھی ٹور ہوگا۔ ٹرافی دو روز
جڑواں شہروں میں رہے گی جبکہ پاکستان سے ٹرافی آٹھ اکتوبر کو بنگلہ دیش
روانہ کردی جائے گی۔
رونمائی تقریب میں موجود وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی
خواہش ہوتی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے اور ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹرافی کو
تھامے۔ ورلڈ کپ ٹرافی تھامنے کا احساس بہت مختلف ہوتاہے۔ کوشش ہوگی کہ ورلڈ
کپ کی ٹرافی یہاں آئی ہے یہی پر رہ جائے تو اس سے خوشی کی اور کیا بات
ہوسکتی ہے۔
کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی پرفارمنس ڈیڑھ سال پہلے گزرچکی
ہے، اس کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایشیا کپ میں ہمیں اچھی پرفارمنس دینی
چاہیے تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری ابھی سے ہی شروع ہوجانی چاہیے۔