کراچی، تحریک لبیک نے الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخاب کی پا لیسی کیخلاف عدم اعتماد کردیا
تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن نے واشگاف انداز
میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ
رواں ماہ میں ہو نے والے ضمنی انتخاب میں تحریک لبیک پاکستان کے امید
واروں کو انتخاب سے باہر رکھنے کی پا لیسی پر فورا نظر ثانی کر ے بصورت
دیگر شدید تر عوامی احتجاج کے لئے حکومت تیار رہے۔
تحریک
لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کےتحت جمعہ کو کراچی پریس
کلب کے سامنے الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخاب کی پالیسی کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرے کے شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کتبے اور بینرز
اٹھا رکھے تھے جبکہ وقفے وقفے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت
کیخلاف زبردست نعرے بازی بھی کرتے رہے۔
علامہ رضی حسینی کا کہنا تھا کہ
کراچی اور اہل کراچی لا وارث نہیں یہ ان بانیان پاکستان کی اولاد وں کا شہر
ہے جنہوں نے ہمیشہ پا مر دی سے بین الا قوامی طاقتوں کے سہولت کاروں کی
سازشوں اور پا لیسیوںکو سمندر میں دفن کیا ہے ۔ اور 1977ء میں تحریک نظام
مصطفےٰ ﷺکو کامیاب بنا یا ہے ۔ پاکستان نظاموں اورازموں کی تجربہ گا ہ نہیں
.جو وذیر اعظم قوم سے مختصر کا بینہ رکھنے کا وعدہ کر کے ہر روز وفاقی کا
بینہ کو توسیع دینے پر مجبور ہو ایسا وزیر اعظم پانچ سال میں ملک اور قوم
کو کہاں لے جائے گا اس بات کا فیصلہ قو م کو ضمنی انتخابات میں کر نا ہے ۔