Oct 05, 2018 10:06 pm
views : 454
Location : Bilal Asif House, Anda Mor
Karachi- Young Pencil Artist Bilal Asif
کراچی، پنسل کی مدد سے مختلف اشیاء تخلیق کرنے والا نوجوان فنکاربلال آصف خداداد صلاحیتوں کا حامل
کھوج کی لگن ہو تو دنیا میں کوئی چیز نہ ممکن نہیں ، پاکستان کے نوجوان
فنکار بلال آصف نے اٹھائیس ہزار تین سو ستر پنسلوں کی مدد سے ایک سوئنگ
بناڈالا جسے وہ سال کے آخر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پیش کرے گا۔
بلال آصف کی جانب سے سال 2013ء میں بھی ایک ریکارڈ بنایا گیا تھا، اس کے
بعد بلال آصف کی جانب سے پنسل کی مدد سے جیولری، لیمپس اور ملبوسات بھی متعارف
کرائے گئے۔
بلال آصف نے یہ ہنر کہیں سے باقاعدہ سیکھا نہیں ہے بلکہ یہ اس میں خداداد
صلاحیتیں ہیں جن کی مدد سے وہ نمایاں طور پر تخلیقی کام سرانجام دے رہا ہے۔
بلال آصف کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً گزشتہ پانچ برسوں سے یہ منفرد کام کررہا
ہے تاہم اس کے علاوہ میرے اندر ایک اور ہنر چھپا ہوا تھا جس کی کھوج میں
مجھے چار ماہ لگے جسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے ایک نئی تخلیق میرے دماغ میں آئی جس
کی وجہ سے میں اٹھائیس ہزار تین سو ستر پنسلوں کی مدد سے ایک بڑا سوئنگ
بنارہا ہوں ۔ ویسے تو دنیا میں بہت سارے آرٹسٹ موجود ہیں لیکن میری تحقیق
کے مطابق اس قسم کا آرٹ کسی نے آج تک نہیں کیا ہے۔ میں اپنے اس آرٹ کو سال
کے آخر ماہ دسمبر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پیش کروں گا اور مجھے
پوری امید ہے کہ میں کامیابی حاصل کروں گا۔
بلال آصف کا کہنا تھا کہ میں کسی منافع کیلئے یہ آرٹ نہیں بناتا بلکہ میری
خواہش ہے کہ میرے اس فن سے دنیا بھر میں پاکستان کا ایک بہتر تاثر ابھرے
اور دنیا کو پتہ چلے کہ یہ بھی ایک پاکستان کا چہرہ ہے۔ میری اس تخلیق کو
دیکھ کر فنکار کی سوچ مزید گہری ہوتی چلی جائے گی۔
بلال آصف نے کہا کہ کہ وہ یہ فن اپنے تک محدود نہیں رکھنا چاہتا بلکہ دوسروں تک بانٹنا چاہتا ہے جو کہ اس کی زندگی کا اہم خواب ہے۔
بلاول آصف نے خواہش ظاہر کی کہ اس طرح کے فن کی قدر کرنے کیلئے میوزیم قائم
ہونا چاہیے اور ورکشاپس منعقد ہوں تاکہ یہ ہنر بھی دوسرے سیکھیں۔