Oct 05, 2018 10:11 pm
views : 335
Location : Tasneem Qureshi House
Sargodha- Chairman PPP Bilawal Bhutto Statement on Shehbaz Sharif arrests
سرگودھا، اپوزیشن لیڈر کی
گرفتاری سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا، بلاول
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف
کی گرفتاری سے متعلق رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی
گرفتاری سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا۔
سرگودھا
میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی تنسیم احمد قریشی کی والدہ کی
وفات پر تعزیت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین
پاکستان پیپلزپارٹی بلاول
بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کیس کے بارے میں علم نہیں لیکن اتنا ضرور کہوں
گا کہ حزب اختلاف کی گرفتاری سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں صلاحیت نہیں کہ غریب عوام کے مسائل حل
کرسکے، سنا تھا خان صاحب دس دن میں انقلاب لائیں گے، گیس کی قیمت میں اضافے
سے عوام متاثر ہورہے ہیں، بجٹ میں روزگار اور گھروں کا کوئی ذکر نہیں۔