اسلام آباد، شہباز شریف کی گرفتاری انتقامی کارروائیوں کی ایک کڑی ہے، مریم اورنگزیب
سابق وزیر اطلاعات و ترجمان مسلم لیگ (ن ) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کچھ دیر قبل صدر مسلم لیگ (ن ) وقائد حزب اختلاف شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ انتقامی کارروائیوں کی ایک کڑی ہے۔آشیانہ اسکیم میں ایک انچ بھی پنجاب حکومت نے جاری نہیں کیا گیا تھا۔یہ منصوبہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تھا۔نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔تحریک انصاف سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے۔
پارلیمنٹ لاجز کے باہر ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا مزید کہنا
تھا کہ شہباز شریف کا یہ قصور ہے کہ انہوں نے پسماندہ علاقوں کو موٹرویز
سے جوڑا، صحت کے پرگروام شروع کئے،صوبائی لوٹے جو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا دعوی ٰکرتے تھے وہ صرف دعوے تھے،خورشید شاہ نے ٹھیک کہا شہباز شریف کی گرفتاری پارلیمان کی توہین ہے،نہ کوئی وارنٹ جاری ہوا صاف پانی کیس میں بلا کر انہیں گرفتار کیا گیا،ضمنی الیکشن سے دس روز قبل شہباز شریف کو گرفتار کرلیا گیا،مسلم لیگ (ن )اس سے زیادہ کڑے دور کو بھی بھگت چکی ہے،موجودہ حکومت آمریت سے بھی آگے چلی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت لاہور میں اکھٹی ہور ہی ہے جلد لائحہ عمل دیں گے۔ہم سڑکیں بند نہیں کریں گے ،کارکنان کسی انتشارکی طرف نہ جائیں،ہمارا دشمن نااہل ہے،آنے والے وقت میں عوام کے ہاتھ ان کے گریبانوں پر ہوں گے۔یہ کیس مکمل طور پر سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔