کراچی، چار سال سے مئیر کراچی نے سوائے رونے کے اور کوئی کام نہیں کیا، آفتاب صدیقی
ضمنی
انتخاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے پاکستان تحریک انصاف کے
امیدوار آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ مسائل حل کرنے کیلئے وسائل موجود ہیں
صرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دو ہزار بائیس تک کے فور منصوبے سے پانی آنا
مشکل ہے، کراچی میں تقسیم آب کا طریقہ کار بھی درست نہیں ہے، وفاقی حکومت
کی مدد سے ڈیفنس اور کلفٹن میں دس ایم جی ڈی پانی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ
لگائیں گے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ری سائیکلنگ پلانٹ لگانے جارہے ہیں۔
تحریک
انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان اور پی ایس 111 کے امیدوار شہزاد قریشی
ہے ہمراہ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران آفتاب صدیقی کا
مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پچاس ارب روپے کراچی کے لئے رکھے ہیں
اورشہر قائد کے لئے ٹاسک فورس بنائی ہے،ہم وژن 2047 کے تحت کراچی میں
ترقیاتی منصوبوں پر کام کرینگے۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کراچی کیلئے منصوبہ بندی ہی نہیں کی،
چار سال سے مئیر کراچی نے سوائے رونے کے اور کوئی کام نہیں کیا۔ ملک میں
جو کرپشن کرے گا اسے جیل میں جانا پڑے گا، ملک میں امیر غریب کے لئے ایک ہی
قانون ہو گا ۔
خرم
شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں میں کام کرنے کا جذبہ ہے،شہر کی
بربادی زمہ دار پیپلزپارٹی ہے،گیارہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت
ہے، اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود 70 فیصد سندھ کے لوگوں کو پینے کا صاف
پانی نہیں مل رہا،عوام کو اگر ان کے حقوق نہ ملے تو چھین لیں گے۔کراچی شہر
کے لوگ پریشان ہوں تو وزیراعظم خاموش ہوکر نہیں دیکھیں گے،سندھ حکومت اپنا
قبلہ درست کرلے۔بھٹو کے شہر میں لوگوں کے لئے پینے کا پانی نہیں۔