اسلام آباد، غوث الاعظم دستگیر ؒ کے مزار کے نگراں سید خالد عبدالقادر کی وزیر اعظم سے ملاقات
صوفی بزرگ شیخ عبدالقادر جیلانی المعروف غوث الاعظم دستگیر ؒ کے مزار کے
نگراں ال شیخ سید خالد عبدالقادر منصور ال گیلانی نے آج وزیر اعظم عمران
خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کے موقع پر
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری بھی موجود تھے۔
ال شیخ سید خالد عبدالقادر منصور ال گیلانی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع
پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد
پیش کی۔
وزیر اعظم عمران خان نے ال شیخ سید خالد عبدالقادر منصور ال گیلانی کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے غوث الاعظم دستگیر ؒ کی کرامات پر روشنی ڈالتے
ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام نے دین اسلام کے پرچار میں بہت عظیم خدمات پیش کی
ہیں۔