لاہور :گرفتاریاں اور انتقامی کارروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، خواجہ سعد رفیق
شہبازشریف کی گرفتاری پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ
شہباز شریف کی گرفتاری پر آج خوشیاں منانے والے وزراء کل روتے نظر آئیں گے،
چند نشستیں حاصل کرنے کے لیے ہم پر گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ن لیگ ملک کا
دفاع کرنے والی جماعت ہے، ہم نےملک کی بےلوث خدمت کی ہے، تخریبی سوچ رکھنے
والوں کو ضمنی الیکشن میں شکست برداشت نہیں ہورہی، یہ انتقام زیادہ دیر
نہیں چلے گا اور بہت جلد مکافات عمل کا شکار ہوگا۔
انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو احتساب کے
نام پر انتقام بہت مہنگا پڑے گا، افسوس ہے سیاست کو پھرانتقام کے راستےپر
ڈال دیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں حکومت کو شکست واضح طور پر نظرآ رہی ہے،
ان کو ووٹ ملتے نہیں اور نوٹوں سے جیتا نہیں جارہا، لوٹوں کو کوئی ووٹ
دینے کو تیار نہیں ہے۔