لاہور:شہبازشریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کو احتساب عدالت
پہنچا دیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کی
عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ امجد پرویز ان کے وکیل ہیں۔نیب ذرائع کا
کہنا ہے کہ احتساب عدالت لے جانے سے پہلے شہبازشریف کا طبی معائنہ کیا گیا
اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل فٹ قرار دیا۔
سابق وزیراعلیٰ کی پیشی کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے
گئے ہیں، عدالت کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔احتساب عدالت کے باہر
مسلم لیگ ن کے کارکن بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں جن کی جانب سے مسلسل نعرے
بازی کی جا رہی ہے۔