لاہور: وزیر صحت پنجاب کی زیر صدارت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کا اجلاس
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت پرائمری اینڈ سیکنڈری
ہیلتھ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسپتالوں میں
اینستھیزیا ماہرین کی کمی دور کرنے کا حکم دیا ،اینستھیٹس کی بھرتی کے لئے
خصوصی مراعات اور عمر میں رعایت دی جائے گی،
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اینستھیٹیس کی کمی سے کئی اسپتال آپریشن
کے لئے مشکل کا شکار ہیں،ایک ماہر اینستھیزیا 24 گھنٹے کام نہیں
کرسکتا،میڈیکل آفیسرز کو اینستھیزیا ماہر کی تربیت بھی شروع کردی گئی ہے،
ڈپلومہ مکمل کرنے والے ڈاکٹروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی