لاہور: آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب کیسے آزاد
ہے وزیراطلاعات کہتے ہیں یہ پہلی گرفتاری ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ
آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، شہبازشریف نے صوبہ پنجاب کی
زندگی بھر خدمت کی۔
مسلم لیگ کی رہنما نے کہا کہ سیاست میں جب شکست نہ دی جاسکی تو گرفتار
کرلیا گیا، صاف پانی کمپنی میں بلایا گیا، آشیانہ میں گرفتارکرلیا، دوران
تحقیقات گرفتاری پرنیب کوجواب دینا پڑے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 80 ارب
کے گڑھے کھودنے والے نیب کو نظرنہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہورہی ہیں
اس لیے ضمانت منظورکرنی چاہیے، کوئی شواہد موجود ہیں تو نیب کوریفرنس میں
شامل کرنے چاہییں۔