کراچی، قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت ارکان صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کی زیر صدارت ارکان
صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل
شیخ اور دیگر ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی پر نظر رکھی جائے
گی اور پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور
بجٹ میں ظاہر منصوبوں کا دورہ کرکے رپورٹ جمع کریں گے۔
اجلاس میں طے پایا کہ عوامی مسائل پر تحریک انصاف بھرپور آواز بلند کرے گی۔
ارکان سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد فالو اپ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔