کراچی
چیمبر کے دورے کے موقع پر گورنر سندھ کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے
گفتگو کرتے ہوئےمزید کہنا تھا کہ لانڈھی سے کینٹ اسٹیشن کیلئے مین لائین
پرلوکل ریل سروس بھی بحال کردی جائے گی،فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی خریداری
کیلئے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں۔کراچی پورٹ پر واٹرڈی سیلی نیشن پلانٹ لگایا
جائے گا۔
گورنر سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس کو چھ رویہ
کررہے ہیں، حکومت کی پالیسی نہیں کہ ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کرنے والوں
کوہراساں کیا جائے، ایمنسٹی اسکیم کو قانونی تحفظ حاصل ہے،کراچی سے
صدرمملکت، گورنر اور وزراء وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔