وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا۔
اس
موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے
اسلام آباد میں چارنئے بڑے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔معذور افراد بچوں
خواتین کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔غربت کی
وجہ سے لوگ اپنا علاج نہیں کرا سکتے، کے پی کے طرز پر پورے ملک میں ہیلتھ
کارڈ کا دائرہ وسیع کر رہے ہیں۔پمز پولی کلینک اور نرم ہسپتال کو بھی اپ
گریڈ کیا جائے گا تاکہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جائیں۔
وفاقی
وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں صحت کے شعبے کو اپ گریڈ کر کے
ہیلتھ سٹی بنایا جائے گا تاکہ
صوبے بھی ہماری پیروی کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کریں کیونکہ علاج
غریبوں کا حق ہے۔صحت کے شعبے میں تبدیلی عوام کو بہت جلد نظر آئے گی، صحت
کا بجٹ بڑھائیں گے، ماضی کے حکومتوں نے صحت کے شعبے پر خرچ نہیں کیا۔ہم
وسائل انسانوں پر خرچ کریں گے اور آئندہ سال آخر تک ساٹھ فیصد مستحق لوگوں
کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر آئے گی۔