اسلام آباد، کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ٹرافی کی فیصل مسجد کے باہر رونمائی
کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی کا ٹور پاکستان میں جاری ہے۔ورلڈکپ 2019ء کی ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد کی فیصل مسجد کے باہر منعقد ہوئی۔ورلڈ کپ 2019ء کی ٹرافی کا اسلام آباد میں
پاکستان مونومنٹ اور پیرسوہاوہ کا بھی ٹور ہوگا۔
فاسٹ باؤلر جنید خان نے کرکٹ ٹرافی کو اٹھاکر فوٹو سیشن کروایا جبکہ شائقین کرکٹ
بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے، ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ خوب سیلفیز لیں اس موقع پر لوگوں کا جوش دیدنی تھا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر
جنید خان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے
کہ ورلڈ کپ کی ٹرافی چھ ملکوں آگئی ہے۔ ایشیا کپ کی بات کریں تو کرکٹ میں
کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے ، ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو برطانیہ میں ون ڈے
کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری پرفارمنس بہت ہی اچھی رہی ہے ، اسی بہترین
پرفارمنس کے نتیجے میں ہم نے پہلی مرتبہ برطانیہ میں چیمپئن ٹرافی اپنے نام
کی۔
جنید خان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ امید ہے کہ جس طریقے سے چیمپئن
ٹرافی پاکستان کے نام کی ہے اسی طریقے سے ورلڈ کپ بھی پاکستان لائیں گے
تاہم اس کیلئے بہترین جذبے کی ضرورت ہے، کوشش کریں گے کہ ماضی کی غلطیوں کو
نہ دہرائیں۔
واضح رہے کہ ٹرافی دو روز جڑواں شہروں میں رہے گی جبکہ پاکستان سے
ٹرافی 8 اکتوبر کوبنگلہ دیش روانہ کردی جائے گی۔