کوئٹہ، وزیراعظم عمران خان سے گورنر ووزیر اعلیٰ
بلوچستان کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں
وزیراعظم
عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) امان اللہ خان اور وزیر اعلیٰ
بلوچستان جام محمد کمال نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔
گورنر
ہاؤس بلوچستان میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں صوبہ بلوچستان کی مجموعی
صورتحال اور باالعموم صوبے میں ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی رفتار
پر باالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی ترقی اور
خوشحالی کیلئے پر عزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عزم کی تکمیل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی
مشاورت سے مکمل وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے استقبال کیا۔