اسلام آباد، شہباز شریف کی گرفتاری، اپوزیشن کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
اپوزیشن اراکین نے اسد قیصر سے قومی اسمبلی کا
اجلاس فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ سردار ایاز صادق، مرتضی جاوید
عباسی، رانا تنویر، طاہرہ اورنگزیب نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کر کے
شہباز شریف کی گرفتاری پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اپوزیشن وفد نے قومی اسمبلی اجلاس کیلئے جمع ریکیوزیشن کی کاپی بھی اسپیکر
کو پیش کی، وفد میں راجا ظفرالحق، عبدالغفور حیدری، رانا تنویر حسین،
مرتضیٰ جاوید، ایاز صادق، طاہرہ اورنگزیب شامل تھیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماراجا ظفر الحق کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے
ریکیوزیشن جمع کرا دی گئی ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اجلاس بلا کر اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر بحث
کرائی جائے۔