وزیر
اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ آمد پر وزیر اعظم
عمران خان کا گورنر بلوچستان امان اللہ زئی اور وزیرا علیٰ بلوچستان جمال
کمال نے استقبال کیا۔ کوئٹہ دورے کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر
جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیکیورٹی کی
صورتحال بہتر کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ
قومی کوششوں سے انشاءاللہ ملک اور صوبے کو صحیح منزل کی جانب گامزن کریں
گے، ملک اور صوبہ بلوچستان کی صحیح منزل امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم کو سی پیک پراجیکٹ، پاک افغان بارڈر پر باڑ
لگانے کے منصوبے اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان
اور وزیر اعلیٰ جام کمال اور وزراء کے ہمراہ سدرن کمانڈ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔
سپہ سالار نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سپہ سالار کا کہنا تھا کہ کے پی میں استحکام حاصل کرنے کے بعد ہماری ترجیح بلوچستان
ہے، بلوچستان پاکستان کا معاشی اقتصادی مستقبل ہے۔