اسلام آباد، عمران خان کی نااہلی کیلئےدائر نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر
وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب
سے دائر کردہ نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کردی
ہے۔
سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ 10 اکتوبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
سپریم
کورٹ نے درخواست گزارحنیف عباسی کے وکیل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کے لیے
درخواست دائر کردی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو فیصلہ سناتے
ہوئے جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا جبکہ عمران خان کے خلاف درخواست
بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔