Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 06, 2018 07:50 pm views : 471

Location : Domestic Place

Multan- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Press briefing
  • Urdu

ملتان، مائیک پومپیو کیساتھ ملاقات کے بعد امریکا کے مؤقف میں تبدیلی آئی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ  اقوام متحدہ اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا، شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے، شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا حق ہے۔
ملتان میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے  گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی مزید کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ اجلاس میں کسی جماعت نہیں پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔ امریکا کیساتھ تعلقات کو صرف افغانستان اور بھارت کے چشمے سے دیکھنا درست نہیں، تعلقات میں بہتری کیلئے  کوشش جاری ہیں،  امریکا دو سال سے مسلسل پاکستان کیخلاف نقطہ چینی کر رہا تھا۔ پومیپو کیساتھ ملاقات میں واضح الفاظ میں ایشوز پر بات کی، ایک دم آسمان سے تارے توڑ کر نہیں لاسکتے، پومپیو کیساتھ ہونے والی ملاقات سے  مطمعئن ہوں۔ مائیک پومپیو کیساتھ ملاقات کے بعد امریکا کے مؤقف میں تبدیلی آئی، امریکا میں پاکستان کا مؤقف بڑے موثر انداز میں پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک نشست میں سب کچھ حاصل نہیں کیا جاسکتا، دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ میں تقریر کو سراہنے پر سب کا مشکور ہوں، میری تقریر تمام پاکستانیوں کی آواز تھی۔ بدقسمتی سے امت مسلمہ میں جو اتفاق ہونا چاہیے تھا نہیں ہے، امت مسلمہ بٹی ہوئی ہے۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ او آئی سی اجلاس میں بھی الحمداللہ ہمیں کامیابی حاصل ہوئیں۔
شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی گرفتاری عدالتی عمل ہے، نیب نے تحقیق کے بعد گرفتاری کا فیصلہ کیا، نیب خودمختار ادارہ ہے۔ شہباز شریف کیخلاف کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا، ہمیں عدالتوں کا احترام کرنا چاہیے، گرفتاری سے پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں، نہ کسی کو کریڈٹ دے سکتا ہوں نہ لے سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا حق ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved