Oct 06, 2018 08:58 pm
views : 382
Location : Domestic Place
Quetta- PM Imran Khan addresses to Ceremony
کوئٹہ،ہم سب کو مل کر نیا بلوچستان بنانا ہوگا، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا، ماضی
میں بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی گئی، ہم سب کو مل کر نیا بلوچستان
بنانا ہوگا، بلوچستان میں انسانوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سیاسی
جماعتیں صرف ووٹ لینے کیلئے بلوچستان کا رخ کرتی ہیں، کرپشن کے ناسور کی
وجہ سے ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان میں کرپشن اداروں کو تباہ کررہی ہے،
پاکستان اٹھائیس ہزار ارب روپے کا مقروض ہے۔
کوئٹہ میں قبائلی عمائدین، اساتذہ اور وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر
اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی طرز پر بلوچستان میں ایک بہترین
بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ بلوچستان کے مالی بحران کے حل کیلئے وفاق ہر
ممکن تعاون کرے گا، بلوچستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، قدرتی وسائل
استعمال کرکے غربت پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر
ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
وزیرا عظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے کچھی کنال بلوچستان تک
پانی پہنچائے گی، کچھی کنال آٹھ لاکھ ایکڑ کا رقبہ سیراب کرنے میں مدد دے
گی۔
انہوں نے کہا کہ
چین نے کرپشن پر قابو پاکر ترقی حاصل کی، پاکستان میں کرپشن اداروں کو تباہ کررہی ہے، بلوچستان میں نیب کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔