div align="right">کراچی میں آج گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور دن کے وقت درجہ حرارت 38 سے 40
ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے شمال مغرب
سے گرم، خشک ہواؤں کے باعث گرمی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر میں
ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال، بحیرہ عرب میں ہوا کا کم
دباؤموجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کے باعث آئندہ ہفتے سمندری طوفان کا بھی
خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے تک ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان
میں بدل سکتا ہے۔دوسری جانب طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے
سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری
استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔