div align="right">وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد
ہوا،اجلاس میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقو ں کی ترقی کیلئے پروگرام کا
تفصیلی جائزہ لیا گیا۔رواں مالی برس کے بجٹ میں ان علاقوں کے عوام کی فلاح و
بہبود کے لئے منصوبوں پر غور کیا گیا
اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں
بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے
گا۔تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر پسماندہ
علاقے کے لوگوں کازیادہ حق ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت یہ حق ہر صورت پسماندہ
علاقوں کے شہریوں کو دے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان علاقوں میں جاری ا سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر
مکمل کیاجائے گا۔فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی یاغفلت کسی صورت برداشت
نہیں کی جائے گی۔عوامی فلاح و بہبود کے پروگرامز میں غفلت کے ذمہ داروں کے
خلاف ایکشن لیں گے۔انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو
بروقت مکمل کیا جائے۔