گلگت بلتستان :عوام کا پاک فوج کو خراج تحسین
پاک
فوج کا ذیلی ادارہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے سطح سمندر سے 9 ہزار
فٹ کی بلندی پر واقع دور افتادہ کے ٹو کے دامن میں واقع گاوں اسکولی میں
موبائل سروس کا آغاز کر دیا ، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل علی فرحان
نے اسکولی میں موبائل سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا ضلع شگر کے انتہائی دور
افتادہ علاقہ اسکولی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ایس سی او
نے کہا گلگت بلتستان کے گھر گھر تک ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات پہنچائیں
گے، ایس سی او پر عزم ہے کہ گلگت بلتستان کاکو ئی بھی علاقہ مواصلات کی
سہولت سے محروم نہ رہے، اس سلسلے میں مختلف منصبوں پر کام جاری ہے اس سے
قبل ڈی جی ایس سی او اسکولی پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جہاں
انھیں روایتی یاک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا، ان کے ہمراہ سیکٹر کمانڈر ایس
سی او گلگت بلتستان کرنل ثاقب اقبال اور کمانڈنگ آفیسر ایس سی او لیفٹننٹ
کرنل راجہ انعام الحق کیانی بھی موجود تھے۔اہلیان اسکولی نے موبائل سروس
فراہم کرنے پر ڈی جی ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔