کراچی،نیشنل اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی
کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی ہے جس کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی۔
قومی
کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ٹرافی کی رونمائی کی اور کہا کہ ورلڈ
کپ کا فارمیٹ 1992 ورلڈ کپ کے فارمیٹ کی طرح اچھا ہے،انکا کہنا تھا کہ ٹیم
کی حالیہ کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی تاہم مجھے امید ہے کہ اس بار ورلڈ
کپ پاکستان ہی جیتے گا کیونکہ کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے اور یہی کھلاڑی
ورلڈ کپ جتوائیں گے۔
معین خان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں قیاس آرائیاں
چلتی رہتی ہیں سرفراز کی قائدانہ صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں کیونکہ ان
کی بطور کپتان اور وکٹ کیپر میچ جیتنے والی کارکردگی رہی ہے۔
سابق کپتان
کا کہنا تھا کہ فی الحال نئے لڑکے ایسے نہیں کہ انہیں موقع دیا جائے تاہم
موجودہ 17، 18 لڑکوں کو ہی اعتماد دلانا چاہیے، پوری ٹیم کو مل کر محنت
کرنے کی ضرورت ہے لیکن اگر خوش فہمی میں رہے تو ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان
آنا مشکل ہوگی۔
معین خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت تھے کہ عمران
خان کی قیادت میں ہم نے ورلڈ کپ جیتا تھا،سرفراز میں سیکھنے کا جذبہ ہے
،سیکھنے کا عنصر جب تک ٹیم میں رہے گا سب اچھا ہی رہے گا۔