اٹک:پنجاب فوڈاٹھارٹی کی شہر بھر میں مختلف کاروائیاں
اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں پنجاب فوڈاٹھارٹی اٹک کی ٹیم نےشہر میں ذبح
خانے میں اچانک چھاپہ مارا جس پر قصابوں میں کھلبلی مچ گئی.پنجاب فوڈ کی
ٹیم نے صفائی کے حوالے سے وارننگ لیٹر جاری کیا اور ویٹنری کام چور ڈاکٹر
کو سخت ہدایات جاری کی.دوسری جانب شہر بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں
کا دودھ تلف کرکےان پربھاری جرمانے عائد کیے،اس کے علاوہ سبزی منڈی کے
آڑھتیوں کو سبزیوں اور پھلوں کو جرثیم سے بچاؤں اور لمبے عرصے تک محفوظ
رکھنے کے حوالے سے تدابیربھی بتائی.پنجاب فوڈ کی ٹیم کی اچانک کارروائیاں
اس بات کی ضامن ہیں کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے ناسوروں کو ہرگز معاف
نہیں کیاجائے گا