پنجاب :سرگودھامیں دانیال عزیز کی قبضہ شدہ زرعی اراضی واگزارکرالی گئی
حکومت پنجاب کی قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی کے دوران مسلم لیگ ن کے
رہنماسابق وفاقی وزیردانیال عزیزکی جانب سے قبضہ کی گئی سینکٹروں
ایکٹراراضی واگزارکرالی گئی۔ سرگودھاکے علاقہ شاہ نکڈرمیں 1960سے دانیال
عزیزفیملی نے 300ایکٹرکے قریب زرعی اراضی پرقبضہ کررکھاتھاجوحکومتوں میں
ہونے کی وجہ سے لیزکینسل ہونے کے باوجودجاری رہااس حوالے سےموجودہ حکومت نے
کیس اینٹی کرپشن کوبھیجاجس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اورانتظامیہ کی
مدد سےکی گئی تعمیرات گرادیں اوراراضی سرکاری قبضہ میں لے لی۔اینٹی کرپشن
ذرائع کے مطابق دانیال عزیز کی طرف سے قبضہ کردہ زمین کی مالیت اربوں روپے
تھی۔