جیکب آباد: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث ایک سالہ بچہ جاں بحق
جیکب آباد میں اسٹیشن روڈ پر قائم نجی میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر کی مبینہ
غفلت کے باعث ایک سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ، ورثإ کے احتجاج پر ڈاکٹر کلینک
اور میڈیکل بند کر کے فرار ہوگیا ، ورثإ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ
ڈاکٹر نے ہمارے بچے کو ہائی ڈوز انجیکشن لگایا ہے جس کے سبب بچہ فوت ہوا
ہے متاثرہ خاندان نے وکرم میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر اور عملے کے خلاف شدید
احتجاج مظاہرہ کیا اور نعرے بازی بھی کی واقع کے بعد ڈاکٹر اور عملہ میڈکل
سینٹر چھوڑ کر فرارہو گئے جب کہ ڈاکٹر وکرم ڈوڈیجا کا کہنا ہے کہ بچے کو
کوئی ہائی ڈوز نہیں دیا بچے کو انتہائی نازک حالت میں سینٹر پر لایا گیا
تھا واضع رہے کہ اس قبل بھی کئی معصوم بچوں کی اموات کے واقع رونما ہوچکے
ہیں اور اس کے خلاف احتجاج بھی ہوا ہے