div align="right">نیو
سعید آباد ڈگری کالج مٹیاری میں والد جب بیٹے کیلئے داخلہ فارم لینے پہنچے
تو رشوت نہ دینے پر کلرک نے طالب علم کے والد کو داخلہ فارم دینے سے انکار
کردیا، مجبوروالد کلرک کے پاؤں پڑ گیا مگر سخت دل کلرک کا لہجہ ٹس سے مس
نہ ہوا۔
مجبور باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرحکومت سندھ نے
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نیو سعید آباد مٹیاری میں طالب علم کے والد کی بے
عزتی کرنے پر متعلقہ کلرک کو معطل کردیا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینیر کلرک والد کی بار بار
درخواست پر ایم اے کا داخلہ فارم دینے سے انکار کر رہا ہے، ویڈیو میں یہ
بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ والد بار بار رشوت دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
ویڈیو
میں وہ افسوس ناک منظر بھی موجود ہے جب ایک باپ کالج کے کلرک کے پاوں پڑ
کر اپنے بیٹے کے داخلہ فارم کیلئے فریاد کر رہا ہے اور سینیر کلرک اپنی ضد
پر ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر حیدرآباد ڈائریکٹر آف
کالجز نے 6 اکتوبر کو نوٹس لیتے ہوئے جانب کھیریو کی معطلی کا نوٹی فکیشن
جاری کیا گیا،نوٹی فکیشن کے مطابق جانب کھیریو کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن
کے حکم پر معطل کیا گیا،واقعہ کے بعد ڈائریکٹر آف کالجز کی جانب سے تحقیقات
کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں کالج پرنسپل ڈاکٹر نصیر
الدین شیخ بھی شامل ہیں۔