div align="right">مسلم
لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور رکن پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے
جاتی امرا پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری
تماشا بنادیاگیاہے، ان کا کہنا تھا کہ جس نے قوم کی خدمت کی بجلی کے
منصوبے لگائے،23سو ارب روپے بچائے اسے صاف پانی میں بلایاجاتاہے اورآشیانہ
کیس میں گرفتار کرلیاجاتاہے
ان کا کہنا تھا کہ قومی لیڈر کی گرفتاری کا
مذاق زیادہ دیر چلنے والا نہیں ہے،پوری دنیا دیکھ رہی ہے جس ٹھیکیدار کا
ٹھیکہ منسوخ کیاگیااس نے دس گناپلی بار گینگ کرکے جان چھڑوا لی وہ شخص
اینٹی کرپشن کا مفرور ہے
انھوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی کے پی
حکومت کے دوران بی آرٹی کرپٹ شخص کے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی
کہہ چکے ہیں،لوگ عمران خان کے بغض کو جان چکے اس وقت تک جان نہیں چھوڑیں
گے جب تک دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی نہ ہو جائے