Oct 07, 2018 09:42 pm
views : 483
Location : Different Places
Lahore- PM Imran Khan Arrives Lahore
لاہور،وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم کو نئے بلدیاتی نظام اور 100 روزہ پلان پربریفنگ دی جائے گی اور وہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ ملکی معاملات پر صحافیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان صحافیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اس دوران گورنر پنجاب چوہدری سرور ،صوبائی وزیر علیم خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔