کراچی،اگر عوام کا مینڈیٹ
ہائی جیک نہ ہوتا تو سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی وہی حالت ہوتی جو پنجاب
میں ن لیگ کی ہو رہی ہے،امیر بخش بھٹو
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو کا کہنا ہے کہ تھر کے علاقے میں منسٹر صاحبان گئے ہیں انکے لئے لینڈ کروزر گاڑیاں اور پروٹوکول کا بندوبست دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ کسی آفت زدہ علاقے میں نہیں بلکہ کسی شادی کی تقریب میں گئے ہیں،انہیں عوام صرف اس وقت یاد آتی جب ووٹ لینا ہوتا ہے۔
امیر بخش بھٹو کا کہنا تھا کہ بھٹو کا نام استعمال کر کے ووٹ لے رہے ہیں،بھٹو کارڈ کب کا ختم ہوگیا ہے،موجودہ پیپلزپارٹی میں بھٹو کی خوشبو بھی نہیں رہی زرداری کی بدبو رہ گئی ہے اب کچھ نہیں بچا،صرف نقلی نام رکھ کر فائدہ اٹھایا جارہا ہے اب عوام بے وقوف نہیں بنیں گے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر عوام کا مینڈیٹ ہائی جیک نہ ہوتا تو سندھ میں بھی پیپلز پارٹی کی وہی حالت ہوتی جو پنجاب میں ن لیگ کی ہو رہی ہے،ہم سندھ کو عمران خان کا قلعہ بنائیں گے اپنی جماعت کو اتنی طاقت دلائیں گے کہ آئندہ اکیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی عمران خان اور پی ٹی آئی کا شہر ہےدہشت گردی بھتہ خوری اب نہیں چلے گی اب یہاں حق اور انصاف کا نظام قائم ہوگا۔