لاہور:گیس اور بجلی کی شکل میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز نے کارکنوں
سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس چلی، ملتان میں میٹرو بس چلی
ہے، نواز شریف نے وعدہ کیا 2018 میں اندھیرے ختم کردوں گا آج ملک سے بجلی
کا بحران ختم ہوگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ شہباز
شریف نے منصوبے لگائے اور کئی سو ارب روپے بچائے، شہباز شریف نے کیا کرپٹ
آدمی کا ٹھیکہ ختم کرکے کچھ غلط کیا، پشاور میں اسی کرپٹ ٹھیکیدار کو
میٹرو کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اربوں کے منصوبے بنائے
مگر اس کے لیے قوم سے چندہ نہیں مانگا، آج گیس اور بجلی کی قیمتوں کی شکل
میں مہنگائی کا طوفان آیا ہے، ن لیگ کے دور میں بے مثال ترقیاتی کام ہوئے
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے دلوں کے وزیراعظم نواز شریف ہی ہیں، پوری
قوم تماشا دیکھ رہی ہے، یہاں گلیاں تو تنگ ہیں لیکن دل تنگ نہیں ہیں، ن
لیگ کے کارکنان صرف کارکن نہیں بلکہ میرا خاندان ہیں۔