اسلام آباد:ہمیں اپنا حق خود ارادیت نہیں ملا، مشعال ملک
مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد پنچایت اور الیکشن پر حریت لیڈر یاسین
ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و
کشمیر میں نام نہاد پنچایت اور الیکشن ہندوستان صدیوں سے کروا رہا ہے،کون
سے الیکشن کون سی جمہوریت؟ جو قابض فوج گھسیٹ کر کشمیریوں کو سڑکوں پر لانا
چاہ رہی ہے،
انھوں نے کہا کہ آج بھی سرچ آپریشن کے نام پر بھارتی فوج نے کتنے گھر جلا
دیے ہیں،وادی میں کرفیو چل رہا ہے اور ہماری قیادت کو نظر بند کر دیا
ہے،دنیا میں جہاں ووٹ دینے کا حق ہے تو دوسری جانب بائیکاٹ بھی حق ہوتا
ہے،کشمیر میں تو الیکشن ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ یو این سیکیورٹی کونسل کی
قراردادوں پر فیصلہ ہی نہیں ہوا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنا حق خود ارادیت نہیں ملا،کشمیر میں یہ
الیکشن صرف بھارت اپنی آٹھ لاکھ فوج کو وہاں قابض رکھنے کے لیے کروا رہی
ہے،تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ ہماری آواز بنیں ،آواز بن کر ہندوستان کو
بتایا جائے کہ وہ کس طرح غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے