اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ
وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کیخلاف ان ایکشن ،ذرائع کے مطابق وزیر
اعظم نے وزرا اور پارٹی کی سینئر قیادت کو ہدایت دی کہ کرپشن کے خلاف
عوامی رابطہ مہم شروع کریں
وزیر ا اعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والوں کو عوامی سطح پر بے نقاب
کیا جائے،کرپشن کے خلاف ایک ہونے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف مہم شروع کی
جائے گی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ملک کی لوٹی دولت واپس
لا کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کرینگے،ملک و قوم کی دولت
لوٹنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی،
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت قانون نے احتساب کے لئے نیا
مسودہ تیار کر لیا ،احتساب کے قانون کی کابینہ سے باضابطہ منظوری لی جائے
گی