لاڑکانہ: ہمارا آج سے جسقم سمیت کسی بھی قوم پرست پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں ہے، سابق ضلعی صدر جسقم اسلم تنیو
سابق ضلعی صدر جسقم اسلم تنیو سمیت 15 سے زائد قوم پرستوں نے قومی جھنڈا
لہرا کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ،سابق ضلعی صدر جسقم اسلم
تنیو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا کہ ہمارا آج سے جسقم سمیت کسی بھی قوم پرست پارٹی سے کوئی واسطہ
نہیں ہے، نام نہاد قوم پرست رہنما بیرون ملک بیٹھ کر ہم جیسے نوجوانوں کو
گمراہ کرتے ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد قوم پرست رہنما ملک دشمن ایجنڈے پر چل کر
نوجوانوں کو تخریبی کاروائیوں پر استعمال کرتے ہیں،ملک بھر کے تمام
نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈیم، سی پیک سمیت تمام بڑے منصوبوں کی حمایت
کریں،
اسلم تنیو کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں
کو یقین دلاتے ہیں کہ آج سے پاکستان زندہ آباد ہمارا نعرہ ہے