div align="right">ٹھٹھہ میں رکشا ڈرائیورز نئے پاکستان بنانے والی حکومت کے خلاف سڑکوں پر
آگئے ۔
ٹھٹھ
میں رکشہ ڈرائیوروں نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پریس کلب کے
باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز
اٹھائے ہوئے تھے۔
احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کے سب وعدے دھرے
کے دھرے رہ گئے۔ حکومت کو دو ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے، آتے ہی غریبوں پر
مہنگائی بم گرادیا ہے ، سی این جی کی قیمتیں بڑھا کر غریبوں کے منہ سے
نوالہ ہی چھین لیا گیا ہے ۔
رکشا ڈرائیورز نے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے رکشے کھڑے کر کے احتجاج کیا اور
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بننے سے پہلے کے
وعدوں پر عمل کرکے مہنگائی کو کم کریں۔