لاہور،غداری کا مقدمہ، نوازشریف کے خلاف سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کے خلاف
غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پرسماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ
نے نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائرغداری کے مقدمے کیلئے درخواست پرسماعت کی۔
عدالت میں سماعت شروع ہونے کے باوجود نوازشریف روسٹرم
تک نہ پہنچ سکے۔ سابق وزیراعظم کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں کہا کہ ہم
ہروقت عدالت میں حاضرہوتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اورشاہد خاقان عباسی کے خلاف
غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پرسماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
اس
سے قبل آج صبح سابق وزیراعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی لاہور ہائی
کورٹ پہنچے۔اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات
کیے گئےاور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔اس موقع پر کارکنوں کی
بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔
لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق شاہد خاقان نے متنازع
انٹرویومیں نوازشریف کی معاونت کی، نوازشریف، شاہدخاقان عباسی، سرل المیڈا
کے خلاف غداری مقدمہ درج کیا جائے۔