Oct 08, 2018 05:57 pm
views : 436
Location : Islamabad Hotel
Islamabad- Ameer JI Senator Siraj ul Haq Adresess
اسلام آباد، ذریعہ تعلیم اردو ہونا پاکستان کو ترقی دینے کیلئے ضروری ہے، سینیٹرسراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ غلبہ انگریزی
طاری کرنا دانشمندی نہیں ، ذریعہ تعلیم اردو ہونا پاکستان کو ترقی دینے
کیلئے ضروری ہے۔تمام مذہبی ودینی جماعتیں ملک میں یکساں نصاب تعلیم کی
خواہاں ہیں اور یہ پوری قوم کی آواز ہے۔
اسلام آباد میں اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کی جانب سے منعقدہ قومی مشاورتی
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج کی
مجلس اس لئے بہت اہم ہے کہ ایک طویل وقفے اور پاکستان میں انتخابات کے بعد
دوبارہ پاکستان کی دینی اور مذہبی جماعتوں کے سربراہان اور اپنے اپنے حلقوں
میں کام کرنے والی موثر شخصیات یہاں پر جمع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مطالبات کے حوالے سے
مولانا حنیف جالندھری نے جو فہرست پیش کی ہے ہم سب اس پر اتفاق کرتے ہیں
اور یہ صرف اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کا مطالبہ نہیں ہے یہ پوری قوم کا
مطالبہ ہے۔
سینیٹر سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی ایک قوم اور امت ہے اور
ایک قوم، ایک امت اور ایک ملت بننے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں یکساں نصاب
تعلیم ہو اور قومی مشاوری کانفرنس کے اس مطالبے نے اس غلط فہمی کو دور
کردیا ہے کہ مذہبی جماعتیں جس طرح تقسیم در تقسیم ہیں تعلیم کی بھی تقسیم
کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور 1973ء کے آئین کا تقاضا بھی یہی ہے کہ سرکاری اور دفتری زبان بھی اردو ہو۔