div align="right">پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (8 اکتوبر 2018ء
)کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 1328 پوائنٹس کی غیر معمولی مندی کے بعد 37898 پوائنٹس کی سطح پر
بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 37 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 297 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔