اسلام آباد، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات
وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رومانیہ یورپی یونین کا ایک اہم رکن
ہے۔رومانیہ کے ساتھ کلچر، فلم ، معیشت اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون چاہتے
ہیں،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے۔تمام یورپی ملکوں کو پاکستان
میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔
ان
کا یہ بھی کہنا تھا کہ رومانیہ کے فلم سازوں کا پاکستان کےشمالی علاقہ جات
کےدورے اور شو ٹنگ کے خواہاں ہیں۔ شمالی علاقہ جات اپنی خوبصورتی اور
سیاحت کے حوالے سے خاص مقام رکھتے ہیں۔سیاحت کے ذریعے پاکستان کا مثبت تشخص
اجاگر کرنا چاہتے ہیں، قدرتی وسائل سے مالامال بلوچستان میں سرمایہ کاری
کے بہت مواقع ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان
عوامی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔فنکاروں اور سیاحتی گروپوں کے
تبادلے سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رومانیہ
کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معیشت ، میڈیا اور کلچر کے شعبوں میں
تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
رومانیہ کے سفیر نے دوطرفہ
تعلقات کی مضبوطی کیلئے کاروباری شراکت داری کے فروغ پر زور دیتے ہوئے
پاکستان میں نئی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو سراہا۔