کراچی، پی ٹی آئی سندھ نے پہلوان گوٹھ میں صاف پاکستان سبز پاکستان مہم کا آغاز کردیا
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے کراچی کے علاقے پہلوان
گوٹھ میں کلین پاکستان گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی
کارکنان کے ساتھ خود جھاڑو لگاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور سڑک سے کچرا
اٹھواکر ٹھکانے لگوایا۔
اس موقع ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر بخش بھٹو کا
کہنا تھا کہ آج ہم یہاں پر صاف پاکستان سبز پاکستان مہم کے سلسلے میں حاضر
ہوئے ہیں جس کا اعلان ہمارے چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان نے کیا ہے۔
یہ ایک علامتی مہم ہے اس کا مقصد صوبائی، شہری اور ضلعی حکومتوں کو شرمانا
ہے کیونکہ شہر کو صاف کرنا اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ان کی
ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ جب وزیرا علیٰ سندھ بنے تھے اس دن ہی وہ
شہر کے دورے پر نکل پڑے تھے اور کراچی میں کہیں گند کا ڈھیر ڈھونڈ کر سینا
تان کر کھڑے ہوگئے اور بولے شہر کو میں صاف کروں گا لیکن اتنے برس گزر گئے
ہیں، وسائل ہونے کے باوجود جو شخص ایک شہر کو صاف نہیں کرسکتا وہ پورے صوبے
کو کیسے صاف کرسکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے لاڑکانہ، سکھر، نواب
شاہ، بدین، ٹھٹھ سمیت سندھ کا ایک شہر بھی صاف نہیں کیا گیا کہ جہاں ہم کہہ
سکیں کہ لوگ صاف ستھرے ماحول میں زندگیاں گزاررہے ہیں