اسلام آباد، چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر
کھڑی ہے جبکہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔
وزیراعظم
عمران خان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے
والے اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیرمنصوبہ
بندی سروبختیار، وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگراراکین شریک ہوئے۔
اجلاس میں سی
پیک سے متعلق دیگرمنصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے دورہ
چین کی تیاری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان
کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین کے
ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔