امریکی
ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس کے بعد اوپن
مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس
کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کے فیصلے کے بعد
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 11 روپے75 پیسے کا اضافہ ہواہے، ڈالر
کی قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 136 روپے 75 پیسے
تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی
متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے
معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس
کے لیے وزیراعظم نے مذاکرات کی منظوری دیدی ہے۔