Oct 09, 2018 02:17 pm
views : 374
Location : Domestic Place
Islamabad- Finance Minister Asad umar Video Message
اسلام آباد،حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،وزیر خزانہ
وزیر خزانہ اسد عمر نےمجموعی معاشی صورتحال پر بیان دیتے ہوئےکہا کہ مشکل معاشی حالات کا پوری قوم کو ادراک ہے۔
معاشی
بحران سے کامیابی سے نکلنا ہماری ترجیح ہے،مشکل سے نکلنے کے لیے ایک سے
زیادہ ذرائع استعمال کریں گے،معاشی بحالی کیلئے دوست ملکوں سے مشاورت کا
سلسلہ جاری ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی ماہرین کے ساتھ بھی مشاورت کی ہےآئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے
بحالی
کا ایسا پروگرام چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پر قابو پا سکیں،ایسا
پروگرام لانا چاہتے ہیں کہ جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے،معاشی
بحالی کیلئے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں،روزگار کی فراہمی معاشی
ترجیحات میں شامل ہے،معاشی بحران پر قابوپانے کے لئے بنیادی منشور میں
تبدیلی نہیں کرنا چاہتے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی آسان نہیں مشکل چیلنج ہے،پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے
ہر
جانے والی حکومت نئی حکومت کے لیے معاشی بحران چھوڑ کر گئی،ہر نئی حکومت
کے آنے پر معاشی بدحالی کا تسلسل توڑنا چاہتے ہیں،ہم مستقل بنیادوں پر
معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں،ابھی مشکلات برداشت کرلیں گے
لیکن ملک کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔