Oct 09, 2018 02:44 pm
views : 385
Location : Domestic Place
Islamabad- Senate delegation in Eurasian Parliament Conference
اسلام آباد،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی ترکی میں یوروشیاء پارلیمانی کانفرنس میں شرکت
ڈپٹی
چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی ترکی میں
یوروشیاء پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے موقع پرسلیم مانڈوی والا نے ترکی
کے اسپیکر بن علی یلدرم سے ملاقات کی،ترکی کے اسپیکر نے پاکستانی وفد کا پر
تپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی کے
عوام پاکستان کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں،نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے
کی خواہش ہے،پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ جلد طے پا
جائے گا،پاک ترکی فرینڈ شپ گروپ کا سربراہ کراچی کے نوجوان کو بنایا گیا
ہے۔
ترک اسپیکر کا کہنا تھا کہ پاک ترکی فرینڈ شپ گروپ کے دیگر اراکین کو جلد تعینات کردیا جائےگا۔
ڈپٹی
چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستان کا سچا اور
قابل اعتماد دوست ہے،ترکی اور پاکستان کے درمیان لازوال دوستی ہے،ترکی نے
ہر مشکل گھری میں پاکستان کا ساتھ دیا،ترکی نے ایف اے ٹی ایف معاملے پر
پاکستان کی حمایت کی ہے۔
پاکستانی وفد میں سینیٹر محسن عزیز، خوش بخت شجاعت ، نصیب اللہ بازئی ، جنید اکبر اور ارباب عامر شریک تھے۔