وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ میں نے سنا ہے
ڈالر 140 روپے تک جائے گا جبکہ یہ وقت قوم کیلئے مشکل ہے لہٰذا تھوڑا سا
مشکل وقت برداشت کرلیں۔
کراچی میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ میں سو دن بعد میری
وزارت میں واضح فرق نظر آئے گا، جو کام ہوا ہوگا آپ کو نظر آئے گا، ملک کی
بندرگاہوں کو منافع بخش بناؤں گا۔
صحافی کی جانب سے سوال پر کہ یہ کسی تبدیلی ہے کہ گیس کے نرخ بڑھا دیئے، علی
زیدی نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکلات ہوں گی، مشکل تو مجھے بھی
ہورہی ہے، وزیر کی تنخواہ بھی کسی سے چھپی ہوئی نہیں، یہ وقت قوم کے لیے
مشکل ہے لہٰذا تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرلیں، تھوڑا صبر کریں آگے بہت اچھا
وقت ہے۔