وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے اچانک لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی۔
اس موقع پر سیکرٹری بلدیات بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
وزیر بلدیات نے تاخیر سے آنے والے ملازمین کی سخت سرزنش کرتے ہوئے تمام
ملازمین کو صبح نو بجے اپنی ڈیوٹیوں پر حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت
بھی کی۔
تاخیر سے آنے والے کئی ملازمین نے سرکاری پوائنٹس تاخیر سے
پہنچنے کا شکوہ کیا تو وزیر بلدیات نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں پوائنٹس سے
متعلقہ افسران سے بات
کرکے انہیں وقت مقررہ پر ملازمین کو پہنچانے کی ہدایات دیں گے۔
انہوں نے
کہا کہ تمام ملازمین اب وقت پر حاضر ہوں بصورت دیگر ان کے خلاف کاررواٸ کی
جائے گی۔اب کسی بھی افسر ہو یا چھوٹے ملازمین اس کی سو فیصد حاضری لازمی
ہونی چاہیے۔