Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 09, 2018 06:07 pm views : 466

Islamabad- Former PM Nawaz Sharif appears in NAB Court
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے، نواز شریف

 سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے اور اگر اس کو احتساب کہتے ہیں تو بہت افسوس ہے۔
احتساب عدالت کے باہر  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت اور نیب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کوئی بھی پاکستانی نہیں بچ سکتا، امیر ہو یا غریب، جائیداد بیچنے پر مکمل آمدن ظاہر نہیں کرتا، حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے، ہم نے درگزر کرنے کی اچھی روایات ڈالیں، ہماری حکومت نے کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی۔
نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم اور وزراء کے منہ سے خود باتیں نکل رہی ہوں تو اس کو کیا کہا جائے، حکومت کے لوگ کہہ رہے ہیں 50 لوگ اور گرفتار ہوں گے، وزیراعظم بھی یہی بات بول رہے ہیں کیا یہ باتیں حکومت کے کہنے کی ہیں، 50 گرفتاریوں کی باتیں حکومت کو کون بتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فواد حسن فواد کے وعدہ معاف گواہ بننے کی بات معلوم نہیں، نیب میں سلمان شہباز کو بلانے سے بڑا مذاق کیا ہوگا۔
صحافی کی جانب سے سوال پر کہ ڈالر 136 کا ہوگیا ہے، نواز شریف نے کہا کہ اب سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور نیب سمیت مشرف دور کے تمام کالے قانون ختم ہونے چاہئیں، ابھی میرا بات کرنے کا دل نہیں کرتا، بولوں گا لیکن ابھی نہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف نے دیانت داری پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دی، شہباز شریف نے محنت اور جاں فشانی سے کام کیا، صبح دیکھی نہ شام، دن رات کام کیا، انہوں نے خود کو بیمار کرلیا اور کینسر میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جس کمپنی کو شہباز شریف نے ٹھیکا دینا مناسب نہیں سمجھا، کے پی حکومت نے اس کو ٹھیکا دیا، کے پی حکومت نے ٹھیکا کیوں دیا نیب کو تحقیقات کرنی چاہیے، ایسے کاموں پر ریفرنس دائر ہونا چاہیے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved