Oct 09, 2018 06:10 pm
views : 482
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Minister Fawad Chaudhary Media Talk
اسلام آباد،ڈالر کے حوالے سے لوگ جوا کھیل رہے ہیں،آنے والے دنوں میں قیمتیں گر جائیں گی،وزیر اطلاعات
وفاقی
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ معیشت کے حوالے سے سخت فیصلے
لیے ہیں اور آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں چاہتے تھے لیکن 28 ارب ڈالر اس
سال ملک کو چلانے کیلئے چاہئیں۔
ایک صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا
کہ علی زیدی نے کہا ہے کہ ڈالر 140 تک جائیگا اس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ
میرا خیال علی زیدی کے برعکس ہے، میرے خیال میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی
قیمت کم ہوگی ٗڈالر کے حوالے سے لوگ ابھی تو جوا ہی کھیل رہے ہیں، روپے کی
مزید قدر کم کرانے کیلئے آئی ایم ایف سے متعلق قیاس آرائی ہو رہی ہیں،لوگ
سمجھ رہے ہیں آئی ایم ایف کے پاس جانے سے ڈالرمزید مہنگا ہوگا، ایسا نہیں
ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز کے ساتھ
دوبڑے پیکیج بھی آئیں گے ، چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے بھی 3 پیکیج
آئیں گے اور ان میں سرمایہ کاری بھی ہوگی، ڈالر پاکستان میں زیادہ ہوجائیگا
تو اس کی قدر کم ہوجائیگی۔
چوہدری فواد نے کہا کہ کڑوے گھونٹ پی لیے،
بڑے فیصلے کرلیے اب تگڑا سفر شروع ہوگیاہے۔وزیراطلاعات نے بتایاکہ وزیراعظم
نومبر میں چین کا دورہ کریں گے۔